عمران خان اور طاہر القادری کی فون پر بات چیت

اسلام آباد ۔ 27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کوکئے گئے فون پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جا سکتی،قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔