عمران اور عباسی کو نوٹس جاری

اسلام آباد۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی پرصدرنشین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 13 امیدواروں کو وجہ بتاؤنوٹس جاری کر تے ہوئے 24 گھنٹے کے اندر خلاف قانون اشتہارات ہٹانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اشتہاری مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران اور عباسی سمیت 13 امیدواروں کو شو کاز نوٹس جاری کر دیئے۔

عمران خان کا 17 جولائی کو
کوئٹہ میں جلسہ
اسلام آباد ۔ 8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرنشین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کوئٹہ میں جلسہ عام کے پروگرام کااعلان کر دیا گیا۔عمران خان 17جولائی کو کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، تاہم کوئٹہ میں جلسہ عام کی جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔