عمران اور بلاول کی ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد

اسلام آباد، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے رنگوں اور بھائی چارے کا تہوار ہولی پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہولی خوشیوں بھری اور پرامن ہو۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہولی کے موقع پر ہندوؤں کو ہولی کی مبارک دی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا‘‘میرے تمام ہندو بھائیوں اور بہنوں کو ہولی کی مبارکباد۔ ہولی کے موقع پر ہم امن اور خوشحالی کے پیغام کو پھیلائیں۔