عمارت کی بلندی سے گر کر کمسن لڑکی ہلاک

حیدرآباد۔/21 مئی، ( سیاست نیوز) سعید آباد کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق14 سالہ دیوانچی جو سعیدآباد علاقہ کے ساکن سریکانت کی بیٹی تھی یہ لڑکی عمارت کی پانچویں منزل پر کھیل رہی تھی کھیل میںمصروف لڑکی مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران لڑکی فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔