عمارت کی بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) چکڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص چہل قدمی کے دوران عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 33 سالہ بی ابھیجیت جو چکڑپلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ اپنے مکان کے بالائی حصہ پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ وہ پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پولیس چکڑپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

دیوار سے ٹکرانے پر ایک شخص کی موت
حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک شخص کی مشتبہ طور پر موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمہارواڑی علاقہ کا ساکن 45 سالہ بابو لال سنگھ جو آٹو ڈرائیور تھا ۔ 29 ڈسمبر کے دن اپنے مکان میں مشتبہ طور پر دیوار سے ٹکرانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔