علحدہ ودربھا ریاست کے مطالبہ میں شدت

ناگپور ۔ 29 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ایک غیرسیاسی فورم آف سٹیزنس نے صدرجمہوریہ کے نام ایک یادداشت تحریر کرتے ہوئے اُسے ضلع انتظامیہ کے حوالے کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں سے ایک علحدہ ریاست ودربھا تشکیل دی جائے۔ ودربھا کنیکٹ نے ناگپور کے ایڈیشنل کلکٹر پنجاب راؤ وانکھیڈے ، گورنر مہاراشٹرا کے شنکر نارائنن اور وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان کو یادداشت حوالے کی ۔ ودربھا کنیکٹ کے ارکان کی کثیرتعداد جس کی قیادت صدر مکیش سمرتھ کررہے تھے ، نے مسٹر وانکھیڈے سے اپیل کی کہ وہ اس یادداشت کو صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو جلد از جلد روانہ کریں ۔