علحدہ سڑک حادثات میں ضعیف خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی اور شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 25 سالہ راجو اور 10 سالہ عرفان سڑک حادثہ میں فوت ہوئے ۔ راجو پیشہ سے ڈی سی ایم ڈرائیور تھا ۔ معین آباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ لاری خراب ہونے کے سبب یہ دونوں اور دیگر دو افراد ایک دوسرے کی مدد کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار بے قابو کار نے انہیں ٹکر دے دی اور شدید زخمی حالت میں عرفان برسر موقع ہلاک اور راجو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 70 سالہ خاتون انوسایا جو ایرہ ایڈپلی علاقہ کے ساکن شخص پوچایا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنے رشتہ دار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک کار کی ٹکر سے ضعیف خاتون اور اس کا رشتہ دار شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔