عظیم پریم جی کو اعلیٰ فرانسیسی اعزاز

بنگلورو ۔ 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی بڑی شخصیت اور انسانیت نواز سرگرمیوں میں بھی مصروف رہنے والے عظیم پریم جی کو آج یہاں اعلیٰ ترین فرانسیسی سیویلین اعزاز عطا کیا گیا۔ بنگلورو میں ہیڈکوارٹر والی بڑی آئی ٹی کمپنی وپرو کے چیرمین پریم جی نے یہ امتیازی اعزاز سفیر فرانس برائے ہند الیکژینڈر زیگلر سے یہاں وصول کیا۔ وپرو نے بتایا کہ یہ ایوارڈ عظیم پریم جی کو ہندوستان میں آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے، فرانس میں ان کی معاشی سرگرمی اور دیگر کاوشوں کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔