عظیم الشان کل ہند جلسہ مظاہرہ حسن قرأت قرآن کریم

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : ( راست ) : معھدالشخین کے زیر اہتمام عظیم الشان کل ہند جلسہ مظاہرہ حسن قرات قرآن کریم یکم مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے تا ایک بجے دن مسجد جودی کنگ کوٹھی میں منعقد ہوگا۔ جس میں ہندوستان بھر سے تشریف لائے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کرام اپنی مسحور کن آوازوں کے ذریعہ مختلف لحنوں میں قرات کلام پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ اس جلسے کی صدارت قاری محمد علی خاں کریں گے اور جلسے کی تمام تر کارروائی مفتی عمر بن ابوبکر کی نگرانی میں عمل میں لائی جائے گی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا قاری عبدالروف بلند شہری شرکت کریںگے ۔ عامتہ المسلمین سے جلسے میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔