عصری سہولیات سے لیس پولیس کمانڈ کنٹرول کی تعمیر کی راہ ہموار

حیدرآباد /31 جولائی (سیاست نیوز) عصری سہولیات سے لیس سٹی پولیس کے نئے کمانڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے اور حکومت نے ٹنڈرس طلب کئے ہیں ۔ بنجارہ ہلز میں 3.5 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی عمارت کو 5 بلاکس میں تقسیم کیا جائیگا ۔ اندرون 21 ماہ کنٹرول ٹاورس تعمیر کرنے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ تعمیر کیلئے محکمہ شہری ہوا بازی اور دیگر محکمہ جات سے اجازت طلب کرلی گئی ہے اور محکمہ عمارات و شوارع کی زیرنگرانی یہ عمارت تعمیر ہوگی ۔ ٹنڈر کی اجرائی کے بعد ایل اینڈ ٹی ، شاہ پور جی پلم جی کمپنیاں دوڑ میں ہیں  ۔ عمارت کا اہم مرکز اے بلاک ہوگا جس میں اہم شعبہ شامل رہیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال /22 نومبر کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بنجارہ ہلز علاقہ میں حیدرآباد پولیس کمانڈ کنٹرول ٹاورس کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور اس کی تعمیر کیلئے 350 کروڑ روپئے منظور کئے تھے ۔