عصرحاضر میں تعلیم کے ساتھ ہنر مند ہونا ضروری

مدہول /4ستمبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) فنی تعلیم کے ذریعہ طلباء ترقی سے ہمکنار ہو سکے ہیں طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید ٹکنالوجی اور عصر حا ضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو نے کیلئے اپنے آپ کو وقف کرنا نا گزیر ہے ان خیالات کااظہار جناب عادل محمد ریچ ویلفیر سو سائٹی چیر مین حیدر آباد نے مدہول میں ریچ ویلفیر سو سائٹی کی جا نب سے چھ ماہ ٹیلا رنگ کی تربیت مکمل ہو نے پر اسنادات کی تقسیم کے موقع پر کیا انہوں نے طلباء سے کہا کہ عصر حا ضر میں تعلیم کے ساتھ ہنر مند ہو نا بھی نہا یت ضروری ہے تا کہ مستقبل بہتر گزر سکے بل خصوص خواتین کو گھریلوں فنی کو رسس سے واقف ہو تے ہوئے اپنی معاش کو مستحکم کر سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ خواتین خود کفیل ہو کر اپنے خاندان کو بہترین تعلیم سے آراستہ کر سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ ریچ ویلفیر سو سائٹی مدہول کی یہ کو شش ہے کہ مدہول میں طلباء وطالبات کیلئے فنی تعلیم کا انتظام سو سائٹی کی جا نب سے مفت کیا گیا جس میں ٹیلرنگ ، اسپوکن انگلش ، کمپیوٹر کورس کے علاو ہ تجو ید القر آن بھی سکھایا جا رہا ہے تا کہ طلبا ء دنیا وی زندگی کو بہتر بنا تے ہوئے اپنی آخرت کو بھی سنوار سکیں انہوں نے طلبا ء کو مشور ہ دیا کہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے مستقبل میں آگے بڑھنے کی جد وجہد کریں اور اپنے مستقبل کو تباناک بنائیں اس موقع پر ریچ ویلفیر سو سائٹی کی جا نب سے ٹیلرنگ میں بہتر ین مظاہرہ کر نے والے طلبات کو نقد رقم انعام دی گی جس میں اول آنے والے شا ہ جہاں کو انعام اول 2 ہزار 500 روپئے انعام دوم آنے والے رینو کا کو 2 ہزار روپئے دیا گیا اس کے علاوہ تر غیبی انعامات طلحہ امرین 1 ہزار روپئے ، شائستہ پر وین کو 1 ہزار روپئے ، عائشہ تبسم کو 500 روپئے ، عائشہ جبین کو 500 روپئے ، لکمشی کو 500 روپئے نقد انعامات دیے گئے اس مو قع پر جناب تجمل احمد ریچ ویلفیر سو سائٹی چیر مین مدہول ، جناب ایس ڈگمبر ، جناب سید منہاج علی ، جناب محمد اظہر الدین ، جناب عارف الدین ، فرزان، معراج کے علاوہ طلبا ء وطالبات اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔