عرفان خان کا خط اپنے مداحوں کے نام

ممبئی 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار عرفان خان نے اپنے مداحوں کے نام خط لکھتے ہوئے کہاکہ کچھ مہینے پہلے اچانک مجھے پتہ چلا کہ میں نیورو اینڈوکرن کینسر میں مبتلا ہوں۔ میں نے پہلی بار یہ لفظ سنا تھا۔ معلومات کرنے پر میں نے پایا کہ اس لفظ پر بہت زیادہ تحقیق نہیں ہوئی ہے کیوں کہ یہ ایک نایاب جسمانی حالت کا نام ہے اور اس وجہ سے اس کے علاج میں غیریقینی زیادہ ہے۔ ابھی تک اپنے سفر میں، مَیں تیز گامی سے چلتا چلا جارہا تھا میرے ساتھ میرے منصوبے، توقعات، خواب اور منزلیں تھیں۔ میں اِن خوابوں کے ساتھ بڑھا جارہا تھا کہ اچانک ٹی سی نے پیٹھ پر ٹیپ کیا، آپ کا اسٹیشن آرہا ہے، پلیز اُتر جائیں۔