عرس شریف

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مارچ : ( راست ) : 756 واں سہ روزہ عرس شریف مولانا معز الدین چشتی ترکیؒ کا 5 اپریل کو بعد عشاء صندل مبارک کے ساتھ کوہیر شریف ظہیر آباد میں آغاز ہوگا ۔ 6 اپریل کو جلسہ سیرت اولیاء بعد جلسہ محفل سماع 7 اپریل کو کشتیوں کا مقابلہ 3 بجے دن ہوگا اور قوالی کا پروگرام ہوگا ۔ کانگریسی لیڈر محمد رحیم قریشی نے محکمہ آر ٹی سی سے اپیل کی کہ وہ تقاریب عرس کے ضمن میں حیدرآباد اور ظہیر آباد سے خصوصی بس سرویس کا اہتمام کرے جس سے آر ٹی سی کے مالیہ میں اضافہ ہوگا اور زائرین کیلئے سہولت ہوگی ۔۔