عربی ڈپلوما کورسیس عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلے

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے پریس نوٹ کے بموجب شعبہ عربی میں جونیر ڈپلوما ان ماڈرن عربک ، سینئیر ڈپلوما ان ماڈرن عربک اور پی جی ڈپلوما ان عربک ٹرانسلیشن میں داخلے شروع ہوچکے ہیں ۔ مذکورہ بالا کورسیس کے لیے علی الترتیب انٹر میڈیٹ بغیر عربی سکنڈ لینگویج ، انٹر میڈیٹ مع عربی سکنڈ لینگویج اور ایم اے عربی کیے ہوئے طلباء داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ واضح رہے کہ عرب دنیا میں انفارمیشن ٹکنالوجی جس رفتار سے ترقی کرتی جارہی ہے اور کمپیوٹر ٹکنالوجی کا جتنا زیادہ استعمال بڑھتا جارہا ہے ۔ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیے بے حد ضروری ہے کہ آن لائن ٹربل شوٹنگ کی سہولت عرب دنیا کو مہیا کریں ۔ اس ضرورت کے پیش نظر یہ ڈپلوما کورسیس بے انتہا اہمیت کے حامل ہیں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے حصول میں مدد و معاون رہیں گے ۔ تفصیلات کیلئے 040-27682298 پر ربط کریں ۔۔