عربین چکن رائس

اجزا : چکن لیگ پیس دو عدد، چکن بریسٹ دو عدد، چاول دو پیالی، پیاز دو عدد، گھی ایک پیالی، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے، ہری مرچیں چار عدد، نمک حسب ذائقہ ، چھوٹی الائچی چھ عدد ، دہی ایک پیالی۔ بادام دس عدد لہسن ادرک پیسٹ، ایک چمچ کشمش ایک پیالی۔
ترکیب : چکن لیگ پیس اور چکن بریسٹ کے دو دو ٹکڑے کرلیں۔ چاولوں کو دھوکر بھگودیں۔ پیاز کو گھی گرم کرکے فرائی کریں، جب سنہری ہوجائے تو نکال لیں۔ اب اسی گھی میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک انھیں بھون لیں۔ پھر اس میں سفید سرکہ، لہسن ادرک پیسٹ، نمک، ہری مرچیں اور دہی ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ اس کے بعد کشمش اور بادام شامل کریں اور دوبارہ ہلکا سا بھون لیں۔ پھر دو سے تین پیالی پانی اور چاول شامل کریں اور پکنے دیں۔ جب پانی قدرے خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں۔ بھاپ اوپر آجائے تو سمجھ لیں کہ مزیدار چاول تیار ہیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے تلی ہوئی پیاز ڈالیں اور پیش کریں۔