عراق کے شمالی شہر میں بم دھماکہ ، 16 افراد ہلاک

بغداد ، 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع شہر میں دکانداروں سے بھرے بازار کو ایک گاڑی میں بم رکھ کر نشانہ بنایا گیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دھماکو مادوں سے لدا پک اپ ٹرک کل شام بغداد کے 70 کیلومیٹر شمال مشرق میں بلاد روز کی کمرشیل مارکیٹ میں پھٹ پڑا جس سے کئی دکانات تباہ ہوگئے۔ حکام صحت عامہ نے ہلاکتوں کی سکیورٹی عہدہ دار کی بتائی گئی تعداد کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثناء صوبہ انبار کے دو شہروں فلوجہ اور رمادی میں سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فلوجہ میں سکیورٹی فورسز داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

عراق میں جھڑپیں ، القاعدہ کے کئی جنگجو ہلاک
رمضی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فوج اور قبائیلیوں نے القاعدہ سے الحاق رکھنے والے کئی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا کہ وہ صوبائی دارالحکومت رمضی میں اور اس کے مضافات میں سرکاری فوج کا قبضہ ختم کرنے کیلئے جنگ کررہے تھے۔ رمضی اور فلوجہ کئی دن تک ان عسکریت پسندوں کے قبضہ میں رہ چکا ہے۔ 2003ء میں امریکی حملہ کے بعد دونوں شہر شورش کا مستحکم گڑھ بن گئے تھے۔ رمضی میں پیر کے دن جنگ کا آغاز ہوا تھا جبکہ فوج نے حکومت مخالف احتجاجی کیمپ کو برخاست کردیا تھا۔ شیخ احمد ابوریشا نے جو صوبہ عنبر کے القاعدہ مخالف نیم فوجی تنظیم صہوا کے سینئر قائد ہیں، کہا کہ سرکاری فوج اور قبائیلیوں نے اسلامی مملکت عراق کیلئے جنگ کرنے والے 16 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔ خالدیہ میں مزید 46 افراد کا فوج کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔ عراقی پولیس اور ان کے اتحادی قبائیلیوں کا کہنا ہیکہ وہ شورش پسند جنگجوؤں کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔ پولیس کرنل کے بموجب فوج دوبارہ فلوجہ پر قبضہ کرنے کامیاب ہوگئی ہیں۔