عراق میں نیم فوجی دستوں کے سربراہ برطرف

بغداد ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے قومی سلامتی کے مشیر اور شیعہ مسلک کے پیروکاروں پر مشتمل نیم فوجی دستوں ’’الحشد الشعبی‘‘ کے سربراہ فالح الفیاض کو سیاسی سرگرمیوں کے سبب اْن کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔عراقی حکومت کے دفتر نے جمعرات کی شب ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ الفیاض کی برطرفی اس لیے عمل میں آئی کہ وہ سیاسی اور جماعتی کاموں میں داخل ہو گئے ہیں اور سیاسی امور انجام دینے کے خواہش مند ہیں اور یہ امر اْن کے ذمّے لگائے گئے حسّاس سکیورٹی مشن سے متصادم ہے۔دوسری جانب الفتح اتحاد نے جمعرات کو رات گئے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ فالح الفیاض کا الحشد الشعبی کی سربراہی اور قومی سلامتی کی مشاورت سے ہٹایا جانا ایک خطرناک پیشرفت ہے۔