عراق میں مہلوکین کی تعداد 35 ہوگئی

بغداد، 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام)عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو کار اور ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم 35 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دیر رات بھیڑ کو نشانہ بنا کر کیے گئے تینوں حملے کی ذمہ داری کل دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے اپنی نیوز ایجنسی عماق کے ذریعہ لی تھی۔بغداد کے کرراڈا ضلع میں کل آدھی رات کو ایک آئیسکریم پارلر کے قریب ایک کار بم دھماکے میںکم از کم 13 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہو گئے ۔وہیں کچھ دیر بعد کرخ ضلع میں ایک سرکاری دفتر کے قریب ہوئے دوسرے بم دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے تھے۔
تیسرا واقعہ بغداد کے ایک مغربی شہر میں پیش آیا جہاںایک شخص نے آرمي چیک پوٹ کے پاس بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔حملہ آور عام طور پر رمضان کے مقدس مہینے میں صبح کی نماز اور کھانے پینے کے سازوسامان لینے کیلئے باہر نکلے والے لوگوں کو نشانہ بنا کر حملے کرتے ہیں۔