عراق میں حملے اور فائرنگ ، 12 ہلاک

بغداد ۔ 14 ۔ مئی ۔ (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں آج ہوئے بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر پولیس جوان یا سپاہی تھے۔ 30 اپریل سے یہا ں پر عام انتخابات کی رائے شماری ہورہی ہے۔ بغداد میں کل ہی 9 کار بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 42 افراد ہلاک ہوئے، یہاں حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سال پہلے ہی 3300 افراد تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔یہ خونریز حملہ تکریت اور بلاد علاقوں میں کیا گیا۔ بغداد میں حملوں سے دو شہری ہلاک ہوئے جبکہ لب سڑک بم دھماکہ میں دو سپاہی مارے گئے۔