عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی ترک سفارتکار کی طلبی

بغداد۔15 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) عراق نے ملک کے شمالی علاقے میں بار بار فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پیش نظر ترکی کے سفارتکار کو طلب کیا ہے ۔عراقی وزارت خارجہ نے ترکی کے سفیر کو ایک خط بھیج کر متعلقہ معاملے میں مخالفت درج کرائی ہے ۔ وزارت نے جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ وزارت شمالی عراق کے سنجر ماؤنٹین اور مکھمور علاقوں کو ہدف کرکے ترکی کی جانب سے کئی مرتبہ کی جانے والے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتی ہے ۔اس کے اس اقدام سے جانی و مالی نقصان پہنچ رہا ہے ۔بیان میں کہا گیاکہ اس طرح کی کارروائی عراق کی خود مختاری اور اس کے شہریوں کے حفاظتی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔