عراقی صدر کی امریکی وزیر خارجہ سے علاقائی صورت حال پر گفتگو

بغداد ، 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ عراقی وزیراعظم کے دفتر سے ہفتہ بائیس دسمبر کو جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ امریکی وزیرخارجہ نے شام سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اس بات چیت میں امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے واضح کیا کہ امریکہ عراق کے اندر جہادی تنظیم داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے خاتمے کے لیے اپنی فوجی کمٹمنٹ کو ادھورا نہیں چھوڑے گا۔ اس ٹیلی فونک رابطہ کاری میں پومپیو نے عراق کو ایران سے تیل و گیس کے حصول کے لیے دیے گئے استثنیٰ پر بھی بات کی۔