عدم رواداری کے الزامات نے دکھایا کہ حقیقت میں مودی روادار ہیں:ویویک

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اداکار ویویک اوبرائے نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی پر بڑے پیمانے پر لگائے گئے عدم رواداری کے الزامات ان کے (مسٹر مودی کے )حق میں گئے ہیں اور ان سے پتہ چلا ہے کہ حقیقت میں وہ کتنے روادار ہیں۔ویویک نے یواین آئی سے بات چیت میں کہا،‘‘مجھے لگتا ہے کہ یہ تنقید ایک سچی جمہوریت کی علامت ہے ۔ان باتوں نے صرف یہ ثابت کیا ہے کہ مودی کی حکومت سب سے روادار نظاموں میں سے ایک رہی ہے ۔’’انہوں نے کہا،‘‘اس طرح کے الزام (عدم رواداری)اور بالی ووڈ سمیت مختلف پہلوؤں کی الگ الگ رائے سے ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی اس حکومت پر سبھی طرح کے الزام لگا سکتا ہے ۔یہی سچی جمہوریت ہے ۔جو بھی آپ کا نظر یہ ہے ،آپ ظاہر کرسکتے ہیں۔اس سلسلے میں ویویک نے یہاں تک کہا،‘‘میں ایسے وزیراعظم کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے اس طرح کے الزام (عدم رواداری )لگانے والے لوگوں کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹائے ۔’’مسٹر مودی کی زندگی پر مبنی فلم ‘پی ایم نریندرمودی’کی پہلی اسکریننگ کے سلسلے میں پیر کو یہاں موجود ویویک نے کہا،‘‘کہا آپ نے اس معاملے میں کسی کے خلاف کوئی معاملہ درج ہوتے یا اسے پریشان کئے جانے ہوئے دیکھا ہے ؟