عدالتی فیصلہ کا احترام کرنے فلم اداکار گوئندہ کا اعلان

ممبئی ۔ یکم ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اداکار گوئندہ کو سپریم کورٹ نے اپنے ایک مداح کو 2008ء میں تھپڑ مارنے پر معذرت خواہی کی ہدایت دی ہے ۔ انھوں نے آج کہاکہ وہ عدالتی حکم کا احترام کرتے ہیں ۔انھیں شکایت کنندہ کے رویہ پر کوئی شکایت نہیں ہے کیونکہ اُس کا رویہ معمول کے مطابق تھا اور اس سلسلے میں اُنھیں شبہ کا فائدہ بھی حاصل ہوسکتا تھا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ۔ جب اُنھیں عدالتی حکم حاصل ہوجائے گا تو مزید تفصیلات کا انکشاف کریں گے ۔ یہ واقعہ 16 جنوری 2008 ء کو پیش آیا تھا جبکہ شکایت کرنے والا راج اداکار کی فلم کے سٹ پر پہونچا تھا ۔ گوئندہ کا ادعا ہے کہ اُس کا داخلہ غیرقانونی تھا ۔ اس سوال پر کہ کیا وہ شکایت کنندہ کو سیاسی تائید کا شک رکھتے ہیں ۔ گوئندہ نے کہا کہ اس پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ ایک شخص جس کا خاندان یہاں مقیم نہیں ہے اُس کو اتنی زیادہ تائید کیسے حاصل ہوسکتی ہے ۔ وہ اس مقام پر یقینا غیرقانونی طورپر داخل ہوا تھا ۔ اس کیلئے مالی امداد کس نے فراہم کی تھی ، کیسے ممکن ہے کہ اتنے برسوں تک وہ مالی امداد کے بغیر مقدمہ بازی میں کیسے مصروف رہا ۔ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی زیرصدارت ایک بنچ نے تنازعہ کی یکسوئی کرنے اور شکایت کنندہ سے معذرت خواہی کرنے کی اداکار کو ہدایت دی ہے ۔