عدالتی احکام کے بعدپرویز مشرف کا پاکستان لوٹنے کا فیصلہ

لاہور،14جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے پاکستان لوٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس بات کا اعلان آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹوئٹر آکاؤنٹ پر جمعرات کی شب کیا گیا ہے ۔ تاہم پیغام میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پرویز مشرف کب اور کتنے عرصے کے لیے پاکستان آئیں گے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے 14 جون کو وطن واپس آ کر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔