عثمانیہ یونیورسٹی کے کالجس کے مختلف امتحانات ملتوی

حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی حدود میں پائے جانے والے کالجس کے مختلف کورسیس کے امتحانات کو بعض ناگزیر وجوہات کے پیش نظر معمولی تبدیلی کے ذریعہ ملتوی کر دیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے گروپ II امتحانات آئندہ ماہ 11 نومبر کو منعقد کئے جانے والے ہیں ۔ لہذا اس صورتحال  پیش نظر 11 ؍ نومبر منعقد کئے جانے والے  والے مختلف کورسیس کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔ ملتوی شدہ امتحانات کی تاریخ وغیرہ کے تعلق سے مکمل تفصیلات عثمانیہ یونیورسٹی ویب سائیٹ www.osmania.ac.in پر مشاہدہ کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔یونیورسٹی کے ذرائع نے امتحانات کے التواء کی واضح وجوہات بتائے بغیر یہ کہا کہ ان امتحانات کی نئی تواریخ کے بارے میں بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا۔