عثمانیہ یونیورسٹی پی جی و ڈگری فاصلاتی تعلیم ، آج آخری تاریخ

حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے یو جی کورسیز بی اے، بی کام اور پی جی کورسیز ایم اے، ایم کام اور ایم ایس سی (میاتھس) میں داخلہ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے ہیں اور جاریہ تعلیمی سال 2016-17 ء کیلئے بغیر جرمانہ کے فیس اور داخلہ کی آخری تاریخ 31 اکٹوبر ہے۔ داخلہ کی معلومات اور رہنمائی کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڑ بازار 040-24510012 پر ربط کریں۔