عاپ کے رکن اسمبلی انل باجپئی بی جے پی میں شامل

نئی دہلی، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات کے درمیان دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کو جھٹکا دیتے ہوئے اسکے گاندھی نگر سیٹ سے ممبر اسمبلی انل باجپئی نے جمعہ کو بی جے پی کا دامن تھام لیا۔ عاپ کے ممبر اسمبلی یہاں دہلی بی جے پی کے دفتر میں مرکزی وزیر وجے گوئل اور بی جے پی کے دہلی انچارج شیام جاجو کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ۔ اس سے پہلے آج ہی وزیر اعلیٰ دہلی اور سربراہ عاپ کجریوال نے پارٹی کے 14 ممبران اسمبلی کے بی جے پی کے رابطے میں ہونے کے مسٹر واجپئی کے دعوے کو سرے سے خارج کرتے ہوئے انکی سخت تنقید کی تھی۔