عاپ رکن اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت

نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عاپ رکن اسمبلی دیویندر سنگھ سہراوت نے پیر کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس ہفتہ پارٹی سے استعفیٰ دینے والے عاپ کے وہ دوسرے رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔ گزشتہ جمعہ کو گاندھی نگر عاپ ایم ایل اے انیل باجپائی نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ سہراوت جن کا تعلق بیج واسن حلقہ اسمبلی سے ہے، آج دہلی بی جے پی قائدین وجئے گوئل اور وجیندر گپتا کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا۔ انھوں نے عام آدمی پارٹی پر مسلسل نظرانداز کرنے کا الزام لگایا اور یہاں تک کہ پارٹی کے جلسوں میں بھی اُن کو مدعو نہیں کیا جانے لگا تھا۔ موظف کرنل نے کہاکہ پارٹی نے اُن کو نظرانداز کیا۔