عام آدمی پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی گرفتار

نئی دہلی ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ولاس پوری رکن اسمبلی مہندر یادو کو آج فساد کرنے اور سرکاری ملازمین پر حملہ کرنے کے بشمول مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر مبینہ جنسی ہراسانی کیس کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد بھڑکانے کا الزام ہے۔ ان کے علاوہ حکمراں پارٹی سے تعلق رکھنے والے 6 ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہیکہ یادو نے کل شام نہال وہار علاقہ مغربی دہلی میں پرتشدد احتجاج کی قیادت کی ۔