عام آدمی پارٹی کیساتھ اتحاد میں ناکامی کا سبب عآپ کا لالچ : کانگریس

نئی دہلی۔ 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق وزیر اروندر سنگھ لولی نے بیان دیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کا لالچ کے باعث کانگریس اور عآپ کے درمیان اتحاد ناکام ہوچکا ہے۔ لولی، ایسٹ دہلی لوک سبھا نشست کیلئے بی جے پی کے گوتم گمبھیر اور عآپ کے آتشی مارلینا کے خلاف کانگریس کے امیدوار ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس دہلی پر دوبارہ قبضہ حاصل کرے گی۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس اور آپ کے امیدوار نے اپنے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں، جس سے صاف ظاہر ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان چل رہی بات چیت ناکام ہوچکی ہے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ ان کی پارٹی لیڈر مخالف اتحاد رہی ہے کیونکہ دہلی کے ساتھ ساتھ ہریانہ میں بھی اتحاد بات چیت ناکام ہوچکی تھی۔ لولی نے انٹرویو دیے ہوئے کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ عآپ سے اتحاد کے وہ حامی ہیں اور وہ سارے ملک کو بتانا چاہتے ہیں کہ کانگریس تمام ملک میں سکیولر قوتوں کے ساتھ ہیں، لیکن آپ کی جانب سے مسلسل لالچ کے باعث دہلی میں بات چیت تعطل کا شکا ہوگئی۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مہاراشٹرا میں این سی پی کے ساتھ اتحاد ہے، لیکن گوا میں این سی پی۔ کانگریس کے ساتھ برسرکار ہے اور دہلی میں دونوں پارٹیوں کی بات چیت میں تعطل کی ذمہ دار صرف عآپ ہی ہے۔