عامر خان چلے جائیں تو ہم واپس لائیں گے :رام داس اٹھاولے

بھوپال ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عامر خان کے عدم رواداری ریمارکس کے پس منظر میں ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے لیڈر رام داس اٹھاولے نے کہا کہ اگر فلم اداکار ملک چھوڑکر چلے جائیں تو پارٹی کیڈر انہیں واپس لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر عامر خان کو تحفظ کی ضرورت ہو تو ہمارے کارکن ان کیلئے دیوار بن جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی عدم رواداری کے مسئلہ کو ضرورت سے زیادہ اچھالا جارہا ہے ۔