عامر خان اور مینی پیکیو کا مقابلہ منسوخ

لندن۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائن کے ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پیکیو کے درمیان اپریل میں ہونے والا مقابلہ منسوخ ہوگیا ہے۔ فلپائنی باکسر کے پروموٹر باب ایرم نے انکشاف کیا کہ مینی 23 اپریل کو عامر خان کے ساتھ یو اے ای میں مقابلہ نہیں کرینگے ۔ اب ہم پیکیو کی اگلی فائٹ کیلئے کسی اور پیشکش کے بارے میں سوچ رہے ہیں ، دونوں باکسرز میں جون کے بعد ہی مقابلہ ہو سکتا ہے۔
آج ایس بی آئی کا ایس بی ایچ سے مقابلہ
حیدرآباد ۔ 9مارچ ( ای میل ) اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں آج کوئی مقابلہ کھیلا نہیں گیا جب کہ کل گوشہ محل فٹبال گراؤنڈ پر ایس بی آئی کا ایس بی ایچ سے مقابلہ ہوگا ۔ تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سے موصولہ تفصیلات کے بموجب آج رواں اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ میں اے او سی فٹبال گراؤنڈ پر اے اوسی کا ڈی ایم آر ایل سے مقابلہ تھا لیکن ڈی ایم آر ایل ٹیم کی دستبرداری کے بعد اے او سی کو اگلے مرحلہ میں رسائی کا موقع ملا ہے ۔