عامر خان اور دیپیکاپدوکون پہلی بار ساتھ ساتھ

دیپیکاپدوکون سلمان خان کے ساتھ سورج برجاٹیہ کی راجشری پروڈکشن کے بینر کی فلم ’’ بڑے بھیا ‘‘ کو نہیں کرسکیں لیکن اندر کی خبر ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ ایک فلم کررہی ہیں یہ عامر خان اور انوشکا شرما کی ’’ پی کے ‘‘ والے راجکمار ہیرانی کی فلم میں معاون ڈائرکٹر نیتا مہرہ کی فلم ہے نیتا نے فرحان اختر کو ’’ لکشیہ ‘‘ اور ’’ ڈان ‘‘ کے علاوہ ’’ لائف آف پائی ‘‘ میں ایسیٹ کیا تھا ۔

عامر خان نے پی کے کے دوران ’’ نیتا کا کام دیکھا ہے اور وہ ان سے متاثر بھی ہیں نیتا کی فلم کا ٹائیٹل ابھی تک رکھا نہیں گیا ہے ویسے یہ فلم فرحان اختر اور رتیش سدھوانی کے بینر ’’ ایکسل انٹرٹمنٹ ‘‘ پر بنائی جارہی ہے نیتا کیلئے یہ بڑا موقع ہے کیونکہ انہیں عامر خان اور دیپیکاپدوکون جیسے بڑے ستاروں کو ڈائرکٹ کرنے کا موقع ملیگا اس کے ساتھ ہی دیپیکاپدوکون کی عامر خان کے ساتھ فلم کرنے کی خواہش بھی پوری ہوجائیگی ۔