عالمی کپ : پاکستان ،ہندوستان کو شکست دے گا : انضمام الحق

لندن۔26مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ابھی تک عالمی کپ میں کبھی ہندوستان سے جیت نہیں پایا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسے 1992, 1996, 1999, 2003, 2011 اور 2015 کرکٹ عالمی کپ میں ہرایا ہے۔ پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ماننا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی ٹیم ہندوستان کوہرا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 16 جون کو ہونے والے میچ میں ہندوستان کے خلاف مسلسل 6 شکست کے سلسلہ کو توڑنے میں کامیاب رہے گی۔ پاکستان ابھی تک عالمی کپ میں کبھی ہندوستان سے جیت نہیں پایا ہے۔ ٹیم انڈیا نے اسے 1992, 1996, 1999, 2003, 2011 اور 2015 کرکٹ عالمی کپ میں ہرایا ہے۔ انضام الحق نے کہا ‘لوگ ہند – پاک میچ کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اورکچھ تویہاں تک کہتے ہیں کہ اگرہم ہندوستان کے خلاف صرف عالمی کپ میں جیت درج کرلیتے ہیں، توہمیں خوشی ہوگی۔ مجھے امید ہے کہ ہم ہندوستان کے خلاف عالمی کپ میچوں میں شکست کا سلسلہ توڑنے میں ناکام رہیں گے’۔ انضمام الحق نے کہا کہ عالمی کپ کا مطلب صرف ہندوستان کے خلاف ہونے والا میچ نہیں ہے اورپاکستان میں دیگرٹیموں کوہرانے میں بھی صلاحیت ہے۔ پاکستان ونڈے میں مسلسل 10 شکست کے ساتھ عالمی کپ میں قدم رکھیگا۔ اسے پریکٹس میچ میں افغانستان سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ نیاسے 0-4 اورآسٹریلیا نے 0-5 سے شکست دی تھی۔پاکستان کے سابق انضمام الحق ابھی سلیکٹر کے کردارمیں ہیں۔