عالمی قرآنی روحانی مہم ، 10 رمضان سے ملک بھر میں آغاز

جامع ازہر مصر کے 3 قراء اور تنزانیہ کے ایک قاری قرآن کی شرکت ، مولانا پیر شبیر نقشبندی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری بانی و محرک عالمی قرآنی روحانی مہم نے اعلان کیا کہ عالم اسلام کی عظیم درس گاہ جامعہ ازہر شریف قاہرہ مصر کے تین جید قراء کرام اور ایک تنزانیہ کے نوجوان قاری قرآن پاک 29 ویں عالمی قرآنی روحانی مہم میں حصہ لیں گے ۔ مولانا پیر نقشبندی نے کہا کہ ان کی خصوصی دعوت پر وزارت مذہبی امور حکومت مصر نے تین قراء کرام الشیخ عبداللہ راغب ابراہیم ابلکی ، الشیخ احمد محمد عثمان اور الشیخ عمر محمد عبدالرزاق محمدان کے علاوہ تنزانیہ کے قاری قرآن جو بین الاقوامی مقابلہ قرات میں اول مقام حاصل کیا ۔ الشیخ شعبان ابراہیم رمضان اس قرآنی مہم میں جس کا آغاز 10 رمضان 16 مئی سے ہوگا اور اختتام 28 رمضان 3 جون کو عمل میں آئے گا ۔ مہمان قراء کرام اس مقدس نزول قرآن پاک کے ماہ رمضان میں اللہ کے بندوں کو اللہ کا کلام اپنے مخصوص لحن میں سنا کر اللہ کے بندوں کو اللہ کی طرف رجوع کرنے کی جستجو کریں گے ۔ مہمان قراء کرام ملک کے مختلف علاقوں بشمول دہلی ، دہردون ، حیدرآباد ، رائچور ، اور گلبرگہ میں جلسہ سماعت قرآن میںحصہ لیں گے ۔ مولانا پیر نقشبندی جن کی قیادت میں 1990 سے اس مہم کی شروعات ان عظیم مقاصد کے ساتھ ہوئی کہ بندگان الہٰی کو قرآن پاک کے پیام سے واقف کروایا جائے اور ساتھ ہی خیر امت کے عملی پیکر بن کر عالمی امن آپسی بھائی چارگی کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے دشمنان اسلام کے لگائے جانے والے الزام کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بلا لحاظ مذہب و ملت عوامی بیداری پیدا کی جائے ۔ مولانا پیر نقشبندی جو گذشتہ چار دہوں سے یکتا بھون عقب دفتر وزیراعظم ساوتھ بلاک نئی دہلی کے سربراہ ہے ۔ ان ہی کی موثر نمائندگی پر وزارت خارجہ اور مرکزی وزارت داخلہ حکومت ہند نے اس قرآنی مہم کے اہتمام کے لیے پولیٹیکل کرلیزس کی اجرائی عمل میں لائی ۔ اسی اثناء سفارت خانہ مصر نئی دہلی میں متعینہ ایجوکیشنل و کلچرل کونسلر ڈاکٹر ایم شکور نے مولانا پیر شبیر نقشبندی سے قرآنی مہم کے کامیاب اہتمام پر بات چیت کی اور اپنے مکمل تعاون کا پیشکش کیا ۔ مہمان قراء طئے شدہ پروگرام کے مطابق 16 مئی تا 20 مئی دہلی اور دہرا دون کے علاوہ شمالی ہند کے دیگر مقامات میں منعقد ہونے والے قرات کلام پاک کے پروگرام میں حصہ لینے کے بعد 21 مئی کی صبح حیدرآباد ان قراء کی آمد ہوگی ۔ اور 3 جون کو اپنے اپنے ممالک کو روانہ ہونے سے قبل یہ جنوبی ہند کے مختلف مقامات میں قرآنی جلسہ سماعت قرآن میں شرکت کریں گے ۔ مہمان قراء کے قیام دہلی کے دوران مملکت سعودی عرب کے سفیر متعینہ ہند ہزایکسلینسی ڈاکٹر محمد سعود السطی کی جانب سے سعودی سفارت خانہ کی نئی عمارت میں ترتیب دئیے جانے والے افطار عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔ جب کہ مصر کی سفیر متعینہ ہند محترمہ ڈاکٹر حبہ المرسی ان مہمان قراء کے اعزاز میں مصری سفارت خانہ چانکیہ پوری میں دعوت افطار کا اہتمام کریں گی ۔ مولانا پیر نقشبندی نے بارگاہ الہی میں سجدہ شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ اپنے حبیب پاک حضور محمد ﷺ کے صدقہ و طفیل میں گذشتہ 28 سال سے اس مقدس قرآنی مہم کو چلانے کی سعادت عطا کی ہے ۔ جو یقینا خادم القرآن نقشبندی کے لیے دعا و آخرت میں سرخروی کا موجب ہے ۔