عالمی سطح پر خسرہ کی بیماری میں 300 فیصد اضافہ : ڈبلیو ایچ او

جنیوا ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال کے پہلے سہ ماہی میں عالمی سطح پر خسرہ جیسی بیماری میں 300 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ عالمی صحت تنظیم (WHO) نے بتایا کہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران جاریہ سال خسرہ کی بیماری میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے جو یقینا ایک تشویشناک بات ہے۔ تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جو ڈیٹا حاصل ہوا ہے وہ ابتدائی نوعیت کا ہے جسے مکمل نہیں کہا جاسکتا۔ ایسے متعدد ممالک ہیں جہاں خسرہ کی بیماری پھوٹ پڑنے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے ایک انتہائی نازک پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کا اصل تناسب ہمیشہ رپورٹ کی مطابقت سے تجاوز کرجاتا ہے اور ہوسکتا ہیکہ 2019ء کی ابتداء میں جو رپورٹ پیش کی گئی ہے اس کے اختتام تک بیماری کا اصل تناسب رپورٹ شدہ تناسب سے آگے نکل جائے۔