’’عالمی سائیکل ڈے‘‘ پر ہریانہ کے تین شہروں میں

سائیکل رانی کیلئے راستے مقرر
چندی گڑھ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھتر نے ’’عالمی سائیکل ڈے‘‘ تقاریب کی شروعات کرتے ہوئے دو شنبہ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ سے سکریٹریٹ تک سائیکل پر سفر کیا۔ رہائش گاہ سے دفتر تک دیڑھ کیلومیٹر کے سفر میں ان کے میڈیا مشیر راجیو جین اور بعض اعلی عہدیدار سائیکل پر کھتر کے ساتھ تھے۔ دفتر پہنچنے کے بعد کھتر نے اخبارنویسوں کو بتایا کہ ان کی حکومت نے فرید آباد، گورگائوں اور کرنال میں سائیکل کے لیے راستہ مقرر کردیا ہے۔ ابتداء میں ان تین شہروں کو منظوری دی گئی ہے۔ بعد میں پنچ کولہ، سہار اور روہتک میں بھی سائیکل رانی کے لیے راستے مقرر کریں گے۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سائیکل کو ممکنہ حد تک استعمال کریں کیوں کہ اس میں کئی فوائد ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر مختصر فاصلے کے لیے سائیکل استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔