عالمی تجارتی تنظیم میں ترقی پذیر ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت: ہندوستان

نئی دہلی 13مئی (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں تنازعات کے حل کے نظام کو مضبوط بنانے کی وکالت کرتے ہوئے ہندوستان نے پیر کو کہا کہ بین الاقوامی تجارت میں اپنی زراعت اور ماہی پروری صنعت سے متعلق مفادات کے تحفظ کے لئے کم ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔مرکزی وزارت صنعت و تجارت کے سکریٹری انوپ وادھوان نے یہاں (ڈبلیو ٹی او) کی دو روزہ وزارتی سطح کے اجلاس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ڈبلیو ٹی او کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی او مذاکرات میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حصہ لینے والے رکن ممالک کو ترقی پذیر ممالک کی ترجیح اور مفادات سے منسلک مسائل پر مشترکہ ڈبلیو ٹی او اصلاحی تجاویزتیار کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے ۔ اس ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک دونوں کو ان سے منسلک اہم مسائل پر ایک مشترکہ نظریہ تیار کرنے میں مدد کرے گی۔