عاصم منیر پاکستانی آئی ایس آئی کے سربراہ مقرر

اسلام آباد ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستاان کے طاقتور جاسوس ادارہ آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ منیر قبل ازیں ملٹری انٹلیجنس (ایم آئی) کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جنہیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرقیادت فوجی ترقیاتی بورڈ نے حال ہی میں لیفٹننٹ جنرل کے عہدہ پر ترقی دی تھی۔ وہ لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کی جگہ لیں گے۔ مختار نے ڈسمبر 2016ء سے انٹر سرویس انٹلیجنس کے ڈائرکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا تھا۔ منیر شمالی علاقوں کی فورس کمانڈ کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔