عارف علوی پاکستانی صدارت کیلئے پی ٹی آئی امیدوار

اسلام آباد 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کے صدارتی انتخاب کیلئے سینئر سیاستدان ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب 4 ستمبر کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اس کے پانچ دن بعد موجودہ صدر ممنون حسین کی میعاد پوری ہونے والی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کو صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کیلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے یہ ٹوئٹ کیا ۔ واضح رہے کہ آج ہی عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا ہے ۔ ڈاکٹر عارف علوی پیشے سے ڈینٹسٹ ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے بانی قائدین میں شمار کئے جاتے ہیں۔