عادی سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد۔ /30 ڈسمبر (سیاست نیوز) افضل گنج پولیس نے دو عادی سارقوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے 5 لاکھ 50 ہزار مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر نے بتایا کہ راجستھان سے تعلق رکھنے والے نرپت راج خراب عادتوں کا عادی ہے ۔ اس نے اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے اراضی پلاٹ بھی فروخت کردیا تھا ۔ اس نے راجستھان سائیلا علاقہ میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہونے لگا ۔ جس کے نتیجہ میں اسے وہاں کی پولیس نے دو مقدمات میں گرفتار کیا تھا ۔ بعد ازاں وہ اپنی بیوی کے ساتھ وجئے واڑہ منتقل ہوگیا جہاں پر اس کی دوستی باور سنگھ سے ہوئی ۔ دونوں شہر میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے لگے ۔ نرپت سنگھ مکان میں داخل ہوکر سرقہ کرنے کے دوران باور سنگھ اس کی حفاظت کیا کرتا تھا ۔ پولیس نے مذکورہ سارقین کے قبضے سے 186 گرام طلائی زیورات اور 700 گرام چاندی ، 50 ہزار نقد رقم اور دیگر اشیاء جن کی مالیت 5 لاکھ  50 ہزار ہے برآمد کرلی ۔