عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 8 ڈگری

آئندہ پانچ دن تک ریاست بھر میں موسم خشک رہے گا
حیدرآباد 30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ ‘ ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما میں آئندہ پانچ دن کے دوران موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیدار وں نے یہ بات بتائی ۔ آج صبح تک ریکارڈ کئے گئے موسم کے مطابق رائلسیما اور ساحلی آندھرا پردیش میںاقل ترین درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ساحلی آندھرا میں اقل ترین درجہ حرارت ایک دو مقامات پر معمول سے کم ہے جبکہ یہ رائلسیما میں معمول کے مطابق ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 15 ڈگری سلسئیس آروگیہ ورم میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اقل ترین درجہ حرارت تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر معمول سے قدرے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ایک یاد و مقامات پر یہ معمول سے قدرے کم ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب عادل آباد میں سب سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔