عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اُردو امتحانی مراکز

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سے اُردو تعلیم پرنسس درشہوار گرلز ہائی اسکول دبیرپورہ پر محترمہ کنیز فاطمہ اُردو دانی، زبان دانی، انشاء کی تعلیم دے رہے ہیں اور مفت کتابیں بھی دی جارہی ہیں۔ بلا فیس امتحان 27 جنوری کو منعقد ہوگا۔ امپیریل ہائی اسکول غازی ملت کالونی پر ڈیوس ڈاپ اسکول ٹپہ چبوترہ پر محترمہ افشاں جبین، مدرسہ عربیہ محمدیہ تحفیظ القرآن فرحت نگر پر فاطمہ دینی درسگاہ قاضی پورہ پر محترمہ فاطمہ بیگم سے ربط کرکے امتحانات کی تیاری شروع کروادیں۔ داخلے جاری ہیں۔