عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر بی یو ایم ایس کیلئے بمسیٹ کوچنگ

ادارہ سیاست سے یکم مئی کو آغاز، ماہرین تعلیم کی خدمات سے استفادہ
حیدرآباد ۔ 30۔ اپریل (راست) ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کیلئے بمسیٹ کوچنگ کا بروز جمعہ یکم مئی صبح 7 تا 11 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر آغاز ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کورس نے بتایا کہ حیدرآباد کے ممتاز اساتذہ جناب اکبرالدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، پروفیسر ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ طبیعات نظام کالج اور ڈاکٹر میر اکبر علی ریٹائرڈ اسوسی ایٹ پروفیسر انوارالعلوم کالج کلاسس لیں گے ۔ کوچنگ کے لئے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے رکھی گئی ہے ۔ ایسے طلبہ و طالبات جن کا انٹرمیڈیٹ یا ایس ایس سی میں اردو مضمون لازمی ہو اور سائنس گروپ میں 50 فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہوں وہ داخلہ کے اہل ہیں۔ خواہشمند طلبہ و طالبات ایس ایس سی میمو ، انٹر میمو اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ جناب سید خالد محی الدین اسد سے 12 بجے دن تا 5 بجے شام تک احاطہ ادارہ سیاست عابڈس پر ربط پیدا کریں اور رجسٹریشن کرائیں۔ معلومات کیلئے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔