عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

5 جون کو حیدرآباد و اضلاع میں مقرر، سنٹرس کو فارم حاصل کرنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 30 اپریل (پریس نوٹ) محمد حبیب الرحمن انچارج عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء 5 جون کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہیکہ امتحان کے فارم حاصل کرلیں۔ امتحان سے قبل امیدواروں کیلئے ہال ٹکٹس جاری ہوں گے۔ شریک امتحان ہونے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں۔ کتابیں گھروں پر بھی لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ اگر کوئی ذمہ دار اردو سکھانے کے جذبہ کے تحت سنٹر قائم کرنا چاہتے ہیں تو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے دن سیل نمبر 9553556260 ، 040-247441805 Ext  225 پر ربط کریں۔