عابد علی خان آئی ہاسپٹل پر /8 نومبر کو مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین کا بروز اتوار /8 نومبر کو 9 تا 2 بجے دن تک عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈنیٹر کیمپ نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے ادارہ سیاست کی جانب سے حجامہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع اور دیگر ریاستوں کے مریض بھی استفادہ حاصل کررہے ہیں ۔ حجامہ کیمپ میں رجسٹریشن صبح 9 تا 12 بجے دن تک ہوگا اور کیمپ 2 بجے دن تک چلے گا ۔ ایسے مریض آدھے سر کار درد ، سر درد ، گردن کے درد ، موٹاپا ، گھٹنوں کا درد ، کمر کے درد ، اعصابی  امراض میں مبتلا مریضو ںکے علاوہ خواتین کے امراض کے لئے سنت کی روشنی میں بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ حجامہ کیمپ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب کے زیرنگرانی مرد ڈاکٹرز اور ماہر حجامہ لیڈی ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ کے زیرنگرانی لیڈی ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور مرض کے لحاظ سے کپ لگائے جائیں گے ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لئے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے خواہشمند مریض ڈاکٹر محمد عبدالمجیب سے فون نمبر 8801749863 پر اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ سے فون نمبر 8125249086 کے علاوہ جناب خالد محی الدین اسد 9391160364 پر ربط کریں  ۔