طیرانگاہوں کو محفوظ بنانے مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو کا ادعا

نئی دہلی ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر شہری ہوا بازی مسٹر اشوک گجپتی راجو نے استنبول کے طیرانگاہ پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملہ پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہندوستانی طیرانگاہوں اور آسمان کی حفاظت کے عہد پر کاربند ہے جب کہ اس حملہ میں 30 سے زائد افراد ہلاک سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ مسٹر راجو نے ایک ٹوئٹر پر بتایا کہ استنبول ایرپورٹ پر حملہ کی اطلاع سے میں اچانک حیرت زدہ رہ گیا اور یہ تجدید عہد کیا کہ ملک میں واقع تمام طیرانگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اتاترک ایرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین طیرانگاہوں میں ہوتا ہے ۔