طوفان فانی ‘ مودی کے گورنر بنگال سے رابطہ پر ترنمول کی تنقید

کولکاتہ 4 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی جنہوں نے ریاست میں طوفان فانی سے ہونے والے نقصانات سے واقفیت حاصل کرنے چیف منسٹر ممتابنرجی کی بجائے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے رابطہ کیا تھا ۔ ترنمول نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی وفاقی ڈھانچہ کا احترام نہیں کر رہے ہیں۔ پارٹی سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی نے کہا کہ یہ در اصل وفاقی ڈھانچہ پر حملہ اور دستور سے انحراف ہے ۔ گورنر سے رابطہ کرتے ہوئے مودی نے بی جے پی لیڈر جیسا رویہ اختیار کیا ہے وزیر اعظم جیسا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقصانات کی حقیقی صورتحال سے چیف منسٹر انہیں واقف کرواسکتی تھیں۔