طلبہ کو سال 2013-14 اسکالر شپ اجرائی کا مطالبہ

مختلف بیانات سے طلبہ میں الجھن ، بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشمن
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ حکومتوں سے اسکالر شپس فنڈس کی اجرائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکالر شپ اجرائی کے درمیان مقامی موقف کو نہیں لایا جانا چاہئے ۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی ڈاکٹر لکشمن نے دیگر قائدین کے ہمراہ بتایا کہ دونوں حکومتیں اسکالر شپ کے متعلق مختلف بیانات دیتے ہوئے طلبہ میں الجھن پیدا کررہی ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترجیحی بنیادوں پر طلبہ کو سال 2013-14 کے اسکالر شپ جاری کئے جائیں ۔ انہوں نے طلبہ کو اسکالر شپ کے لیے والدین کے پیدائشی صداقت نامہ کے لزوم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ آندھرا ٹی وی چینلس TV9 اور اے بی این پر عائد پابندی کے معاملہ کو مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات سے رجوع کریں گے ۔۔