طلبہ کو تعلیم کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی تلقین

غلام احمد ہیلت اسکالر شپ کی تقسیم ، جناب سید مظہرالدین حسینی کا خطاب

حیدرآباد ۔ 30 جولائی (پریس نوٹ) غلام احمد ہیلت ٹرسٹ کی جانب سے پروفیشنل کورسیس میں زیرتعلیم 36 طلباء اور طالبات میں آج اسکالر شپس کے چیکس تقسیم کئے گئے۔ میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں جس کی صدارت جناب سید مظہرالدین حسینی ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر SEED-USA نے کی۔ جناب غلام احمد مرحوم کی دختران رئیسہ حسین اور ناہید رضوی شہ نشین پر موجود تھے جبکہ ڈاکٹر فخرالدین محمد، جناب یوسف ملا چیرمین منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز فورم، اسمعیل سیف الدین، سید مجیب الدین، ڈاکٹر غلام عباس احمد، ایم ایم انور، نعیم اللہ شریف، محمد ساجد علی اقراء مشن اسکول، ڈاکٹر فیض مہمانوں میں موجود تھے۔ جناب مظہرالدین حسینی نے اسکالر شپس سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ SEED USA کے فراہم کردہ فنڈس کی اساس پر نواب شمس الدین اینڈ نورجہاں بیگم میموریل شپ، ڈاکٹر محمد اظہرالملک میموریل اسکالر شپ، کرنل محمود احمد یعقوب شریف میموریل اسکالر شپ، مرزا مشہود الرب بیگ، میموریل اسکالر شپ، عبدالرحمن سعید صدیقی و بیگم دلاور النساء میموریل اسکالر شپ، محمد عبدالقدیر میموریل اسکالر شپ، عبدالرؤف میموریل اسکالر شپ، سلیمان مرزا اسکالر شپ اور عبدالوحید میرٹ اسکالر شپ پیش کی گئی۔ ایم بی بی ایس، فارمیسی، انجینئرنگ، پی ایچ ڈی، فزیوتھراپی کی 24 طالبات اور 12 طلباء میں 25 تا 40 ہزار روپئے کے چیکس پیش کئے گئے۔ مقررین نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ آج اسکالر شپ حاصل کررہے ہیں کل اسکالر شپ دینے کے اہل بنیں۔ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمات انجام دینے کی تلقین کی۔